5 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرين کے چودہ فروري نامي انقلابي گروہوں کے اتحاد کي دعوت پر جمعہ کو حکومت کے خلاف ملين مارچ کيا گيا۔

ابنا: بحرين کے انقلابي گروہوں کے اتحاد نے عوام سے کہا تھا کہ وہ جمعہ کو ملک گير ملين مارچ ميں شرکت کرکے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ اور انہيں جيلوں ميں قيد رکھے جانے کے حکومت کے اقدامات کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کريں۔
بحريني عوام نے جمعہ کو ملک کے مختلف علاقوں ميں بڑے بڑے مظاہرے کرکے عوام پر آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں کے مظالم کي مذمت بھي  کي اور انقلاب و انقلابيوں سے اپني حمايت کا ايک بار پھر اعلان کيا۔
اس موقع پر مختلف مقامات پر بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں نے مظاہرين پر طاقت کا استعمال کيا - بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر براہ راست گوليا ں چلائيں اور ان پر اشک آور گيس کےگولے پھينکے۔
اطلاعات ہيں کہ سيکورٹي اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں ميں بھي داخل ہوکر بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرليا ہے۔
جمعہ کو مظاہرين پر بحريني اور سعودي فوجيوں کے حملے ميں متعدد افراد زخمي ہوئے ہيں - بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے حکومت کے خلاف پر امن عوامي مظاہرے جاري ہيں۔
اس دوران بحرين اور سعودي عرب کي فوجوں نے سيکڑوں کي تعدادميں بحريني شہريوں کو شہيد اور زخمي کيا جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا ہے جن ميں ڈاکٹر نرسيں اور انساني حقوق کے سرگرم کارکن اور رہنما بھي شامل ہيں۔

.....

/169